بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی مجلس عزاء میں شرکت

بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے بھارتی صوبے لداخ میں مجلس امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی اور کہا  کہ امام حسین نہ صرف مسلمانوں کے بلکہ تمام حریت پسندوں کے رہنماء ہیں۔
چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں منعقدہ مجلس میں، شرکت کے لئے جب لداخ امام بارگاہ کی انتظامیہ  کی جانب سے انہیں دعوت دی گئی تو انہوں نے اس دعوت کو قبول کیا۔ 
انہوں نے مجلس میں شرکت کر کے علم حضرت عباس علیہ السلام کے سائے میں انسانیت کے لئے دعا مانگی۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ حسین علیہ السلام انسانوں کو جوڑتے ہیں۔
دلائی لامہ تبت کے تمام بڑے بدھ مت رہنماؤں میں سے سب سے بڑے روحانی پیشوا سمجھے جاتے ہیں۔ 
 انکے پیروکار دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ ہیں۔ 
لداخ کا یہ خطہ چین اور ہندوستان کی سرحد پر واقع ہے۔ یہاں کے لوگ پہلے بدھ مت کے پیروں کار تھے۔ان میں سے اکثر بعد میں  مسلمان ہو گئے۔ یہاں مختلف مذاہب کے باوجود لوگوں میں اتفاق و اتحاد کی فضاء برقرار ہے۔
 لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے اب بھی مسلمان مذہبی رہنماؤں کی طرف رجوع کرتے ہیں۔  یہاں پر  بلتی زبان بولی جاتی ہے