حرم امام حسین ع نے کینسر کی تشخیص کے لئے موبائل اسکین مشین لانچ کرے گا

عتبہ حسینہ کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد عراق میں پہلی بار انسانی جسم میں موجود کینسر سمیت کسی بھی مرض کی تشخیص کے لئے سی ٹی سکین موبائل میشن لانے کا اعلان کیا ہے جو پورے عراق میں اپنی سروس فراہم کرینگے

حرم امام حسین ؑ کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر حمزہ نے کہاکہ اس ڈیوائس میں ٹیومر کی مختلف اقسام کا پتہ لگانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہیں، اس جدید ترین اور حساس نوعیت کی مشین کے ذریعے کسی بھی قسم کے کینسر، دل کے امراض، دماغی ٹیومرسمیت دیگر بیماریوں کی درست اوربروقت تشخیص کی جاسکے گی

انہوں مزید کہا کہ عراق میں پہلی مرتبہ حرم امام حسین ؑ کی تعاون ایسی موبائل ڈیوائس لائینگے جو عراق کے تمام صوبوں میں مریضوں کا چیک اپ کرینگے اور اس مشین کے ذریعے کینسرکے علاج کے دوران کیمو تھراپی کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا بھی پتا چلایا جاسکتاہے جبکہ کینسرکے مریض میں علاج مکمل ہونے کے بعد اس مشین کے ذریعے بیماری کے دوبارہ آثارظاہرہونے یا نہ ہونے کی بھی تشخیص کی جاسکتی ہے،یہ مشین جسم کے مختلف اعضا سے نکلنے والی شعاعوں کو ریکارڈکرتی ہے اور جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں،کینسرکے خلیوں اور ٹیومرکی مکمل نشاندہی کرتی ہے

ابراہیم العوینی

ابو علی