حرم امام حسین علیہ السلام بین الاقوامی عجائب گھروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلی سطحی ایک وفد نے پیرس کے لوور میوزیم کا دورہ کیا جس کا مقصد بین الاقوامی عجائب گھروں کے ساتھ تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کے سربراہ جناب غسان شہرستانی نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ ہماری ثقافت اور آثار قدیمہ کو مخفوظ طریقہ سے نئی نسل تک منتقل کیا جائے  اور زائرین کرام کو اصل اور قدیم آثار کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جائیں۔
مزید برآں جن چیزوں کی نسبت امام عالی مقام سے ہو انکو محفوظ کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد "بین الاقوامی تعلقات کو استوار کرنا ہے اور بین الاقوامی عجائب گھروں کا دورہ کرنا ہے تاکہ ہمارے پاس موجود آثار قدیمہ کی نمائش اور اصلیت کو برقرار رکھنے کے نئے طریقوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہو
ہم نے لوور میوزیم کے دورہ کرنے کا انتخاب اس لئے کیا  کیونکہ  یہ دنیا کا سب سے زیادہ  دیکھے جانے والا عجائب گھر ہے

لوور میوزیم  آٹھ سو سالہ تاریخ پر مشتمل ہے۔ اس دورے کے دوران اسلامک آرٹس ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ثریا نجم کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات ہوئی اور انہیں کربلا کی دعوت بھی دی ۔
اس وفد میں عجائب گھر کے سربراہ جناب غسان شہرستانی ،روضہ امام حسین علیہ السلام کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضیاءالدین اور میوزیم کے معاون جناب سعید زمیزم اور دیگر افراد شامل ہیں۔

عماد بعو

ابو علی