کربلاء میں نفسیاتی مریضوں کے لئے سب سے بڑا ہسپتال بنائیں گے

حرم امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کربلا معلی میں الوارث نفسیاتی ہسپتال کے قیام کے لیے فائنل  ڈیزائن تیار کر لیا ہے۔
مذکورہ شعبے کے سربراہ حسین رضا مہدی نے کہا کہ یوں تو حرم امام حسین علیہ السلام عراق کے مختلف صوبوں میں تعلیم و صحت کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے وہ ایک اہم پروجیکٹ نفساتی امراض کی علاج و معالجہ کے لئے کربلا میں سب سے بڑا ہسپتال بنانے جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کو ڈاکٹروں اور شہریوں کی درخواست پر شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ذہنی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔
اس لئے الوارث میڈیکل فاونڈیشن نے اس ہسپتال کو نجف اور کربلا کے راستہ میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سے جڑواں شہروں کے لوگ مستفید ہو سکیں۔ 
اس ہسپتال کو بین الاقومی معیار کے مطابق تعمیر کیاجائے گا اور تمام ضروری سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ 
اس منصوبے کا کل رقبہ 35 دونم ہے جبکہ ہسپتال کا ایریا 76 ہزار مربع میٹر ہوگا اور اس بڑے ایرے میں ایک خوبصورت ہسپتال صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوگا جس میں بہترین اور پرکشش سبزہ ،کھیل کود اور ورزش کی جگہ نمایاں ہوگی

ابراہیم العوینی

ابو علی