وکیل مرجع دینی نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر انسانیت کی بقاء کے لئے کام کرنے کی اپیل

کربلاء میں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون اور عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے انسانی امور  جناب غلام محمد اسحاق سے کربلاء میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔
شیخ کربلائی نے اپنی ملاقات میں وفد سے غزہ کی پٹی میں  ہنگامی بنیادوں پر انسانیت کی بقاء کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید برآں کہا کہ اقوام متحدہ رضاکارنہ طور پر اپنا کردار ادا کرئے اور محتلف NGOs کے ساتھ مل کرانسانیت کی خاطر، غزہ میں موجود لوگوں کے ریلف اور بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ریلف پہنچانے کے حوالے سے ہمارے پیغام کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے نمائندہ  جينين بلاسخارت تک پہنچا دہں تاکہ فوری طور پر انسانی بنیادوں پر کام کیا جائے  کیونکہ وہاں پر انسانیت پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
غزہ میں رہنے والے مظلوم بنیادی ضروری سہولیات سے محروم ہیں جہاں غذائی قلت کے ساتھ ساتھ یہ مظلوم صحت کے مسائل سے بھی دو چار ہیں۔  ابتدائی طبی امداد بھی نہیں پہنچانے  دی جا رہی۔
اس میدان میں رضاکار بھی اور میڈیا پرسن بھی مضفوظ نہیں ہیں۔ اب تک 100 سے زائد رضاکار شہید ہوچکے ہیں جو کہ بہت بڑا المیہ ہے۔
شیخ کربلائی نے کہا کہ غزہ میں امدادی ٹیموں کو آزادانہ طور پر جانے کی اجازت ہونی چایئے تاکہ کم از کم بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

لوگوں کے لئے پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے ۔ انسانیت کے دعوادار تمام لوگ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ایسے میں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئیں اور انسانیت کے لئے کام کریں

امیر الموسوی

ابو علی