امریکہ میں امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن کا انعقاد

امریکی شہر مشی گن میں کمیونٹی رہنما، علماء اسلام اور عیسائیوں نے مل کر امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پروقار جشن کا انعقاد کیا۔
فرزندرسولخدا سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقررین نے خطاب کیا اور امام کی سیرت اور حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔
بیپٹسٹ چرچ کے رہنما ریورنڈ فلاورز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان ہستیوں کی اللہ کے ساتھ قربت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ، انہوں نے دورہ عراق کے دوران کربلاء معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام میں بہت سکون محسوس کیا جو کہ ان کی خدا سے قربت پر دلیل ہے۔
انہوں نے جلد از جلد امام رضا علیہ السلام کی بارگارہ میں حاضری کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ 
انہوں نےمزید کہا کہ یہاں پر موجود لوگ بھی امام رضا علیہ السلام کو اپنا سلام بھیجتے ہیں اور یہ سب امام علیہ السلام کی زیارت کی تمنا رکھتے ہیں۔ 
حاضرین نے امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کو "دوستی کا عالمی دن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ، ان کے اقوال، ان کے پر مغز پیغامات اور حکمتوں کو دنیا کے کونے کونے تک پہچایا جائے۔