کربلا میں یوم عرفہ و عید الاضحی کے موقع پر 1800 سیف سٹی کیمروں سے زائرین کی مانیٹرنگ کی جائے گی

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں نظم و نسق ڈیپارٹمنٹ نے یوم عرفہ و یوم عید الاضحی کے موقع پر کربلاء معلی میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں

ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر رسول فضالہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روزہ عرفہ و روزہ عید امام حسین ؑ کی زیارت کے لئے دنیا بر سے آںے والے زائرین کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات،1800 سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے

 حرم امام حسین کے ذیلی ادارے سکیورٹی مانیڑنگ  ڈویزن نے روزہ عرفہ و روزہ عیداضحی میں سیکورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سکیورٹی مانیڑنگ  اور نظم و نسق کے شعبے کے سربراہ  رسول فضلہ نے کہا کہ ہم  نے عرفہ  کے دن کربلا میں امام حسین (ع) کی زیارت کو آنے والے زائرین کو سہولیات دینے کے لیے ایک نظام اور جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

جس میں  1800 تھرمل اور کلوز سرکٹ سیف سٹی کیمروں  اور جدید ڈرون کیمروں سے  زائرین کی مانیٹرنگ کی جائےگی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 3000 سے زیادہ رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔  
واضح رہے کہ سکیورٹی انتظامات کے لئے حرم امام حسین ؑ کے ساتھ مختلف ادارے حکومت بالخصوص صوبہ کربلا کی انتظامیہ کی خصوصی تعاون سے مدینہ قدیمہ کے راستے میں آنے والی تمام بلند عمارتوں پر اسنائپر تعنیات ہوں گے جبکہ مختلف راستوں کی نگرانی کےلیے ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی،اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی

عماد بعو

ابو علی