اربعین کے موقع پر حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے کی گئی سماجی خدامات کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے

حرم اما م حسین علیہ السلام کے نوجوانوں اور سماجی ترقی کی بحالی کے شعبے نےحرم کی جانب سے اربعین کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کا اعلان کردیا
مذکورہ شعبہ کے سربراہ علی زکی کامل التمیمی نے کہا کہ اربعین حسینی پر دنیا بھر سے آنے والے کروڑوں زائرین کی خدمت کے لئے عتبہ حسینہ کی منیجمنٹ  نے دن رات ایک کر کے محنت کی اور ہر شعبہ نے اپنا فریضہ ادا کیا۔
ہمارے شعبہ نے  منظم طریقے سےانسانی ،ثقافتی ،اور تربیتی پروگرام منعقد کیے۔ ان میں سے اہم کام اس میلونی وا ک کے دوران طبی خدمات ہیں جس میں مختلف میڈیکل کیمپ اور فرسٹ ایڈز شامل تھیں۔
ابتدائی طبی امداد میں 8712 لوگ مستفید ہوئے جبکہ وزیٹر گائیڈ پروگرام میں مستفید ہونے والوں کی تعداد 335,569 سے زیادہ تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ ڈیولپمنٹ ٹیم پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد کا تخمینہ 9,804 سے زیادہ تھا، اور امام حسین شناسی شارٹ کورس پروگرام سے 10,887 سے زیادہ  لوگ مستفید ہوئے۔
 ان پروگراموں سے عام لوگ اور ہر طبقے کے لوگ مستفید ہوئے

امیر الموسوی 

ابو علی