امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر زائرین کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کے صحن کے پاس سب سے بڑا دسترخوان لگایا گیا

روضہ امام حسین علیہ السلام کے شعبہ ضیافت نے  خیراتی مؤسسہ رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے تعاون سے،صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا میں امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت پر  افطار کی ضیافت کا اہتمام کیا۔

اس شعبہ  کے ملازمین میں سے ایک ملازم، سیف علی حسین نے کہا، "اس ضیافت میں پانچ ہزار زائرین کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا ،جو انہیں میں ہی تقسیم کیا گیا۔

 انہوں نے زور دے کر کہا، "امام حسین علیہ السلام کے شعبہ ضیافت  نے، جو کہ روضہ امام حسین علیہ السلام سے منسلک ہے، اربعین  کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا، جس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے باہر صحن کے قریب  اور اس کے ذیلی مقامات پر دن  میں تین وقت کا کھانا تقسیم کرنا ،شامل ہے۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ زائرین کی خدمت کے لیے شعبہ ضیافت کے عملے  کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی شرکت کر رہی ہے اور زائرین میں کھانے کی تقسیم کبھی نہیں رکتی بلکہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہتی ہے، لیکن زیارت اربعین کے موقع پر دوگنا ہو جاتی ہے۔ 

 رائد مریوش جو کہ اس خیراتی مؤسسہ  محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رکن ہیں، نے بیان کیا کہ یہ دستر خوان ، امام حسن علیہ السلام کا دستر خوان تھا جو کہ سات صفر کو حرم امام حسین علیہ السلام کے مضیف کے  تعاون سے لگایا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس مؤسسہ کی سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی یہ کہ اہل بیت علیہم السلام کی شہادت کے ایام میں شیعہ مزارات اور  اہل بیت علیہم السلام کے مراقد پر ، شہادت کی یاد میں نیاز کا اہتمام کرنا ہے۔

ابراہیم عوینی

ابو علی