جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر کربلا یونیورسٹی کی جانب سے عتبہ عباسیہ کے تعاون سے ایک قرآنی محفل کا انعقاد

ہیومین سائنسز کی فیکلٹی نے عتبہ عباسیہ کے تابع ،مرکز مجمع علمی میں قرآنی منصوبے، کے تعاون سے کربلاء یونیورسٹی میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر محفل منابر النور القرآنی الوطنی(قومی قرآنی نور کے منبروں کی محفل) کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں فیکلٹی کے طلباء اساتذہ اور عتبہ عباسیہ کے وفد نے شرکت کی۔
 یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر باسم سعیدی نے ایک بیان میں کہا یونیورسٹی آف کربلا اس عظیم پروگرام کی میزبانی کرتی ہے تاکہ جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت سے اسباق اور عبرتوں کو سمجھا جا سکے کہ جنہوں نے اسلامی ثقافت میں اپنے بابا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنے شوہر امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے دور میں ایثار وقربانی کی  اقدار کو فروغ دیا۔ 
آپ سخی عظیم مربیہ اور حقیقی مجاہدہ  تھیں۔اس وجہ سے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت سے سیکھیں کیونکہ اس میں معاشرے کی اصلاح اور ترقی  ہے۔ 
 اپنی طرف سے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا کہ جناب زہرا سلام اللہ علیہا نے بہترین اقدار عطا کیں جن اقدار نے خواتین کو امن قائم کرنے والی اور معاشرے کے قیام اور اصلاح کے لیے اساس قرار دیا۔
 مزید برآں انہوں نے کہا اس پروگرام میں عراق کے شہداء کی روحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تلاوت قرآن، قومی ترانہ، اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت سمیت کئی ایٹم  شامل تھے۔