مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی العین فاؤنڈیشن کے ارکین سے ملاقات

مرجع دینی اعلی آیت اللہ سيد علي الحسينيّ السيستانيّ دام ظلہ الوارف نے جشن صادقین کی مناسبت سے العین فاؤنڈیشن برائے سماجی بہبود کے عملے پر مشتمل ایک وفد کا استقبال کیا جس کی نمائندگی فاونڈیشن کے صدر جناب احمد السودانی کر رہے تھے۔

وفد نے مرجع دینی اعلی کو فاؤنڈیشن کی جانب سے ملکی  اور بین الاقوامی سطح پر کئے جانے والے کاموں میں ہونے والی اہم ترین پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ مرجع دینی اعلی نے فاؤنڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کارکنوں سے یتیموں کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی اپیل کی۔

 آپ نےکہا کہ فاؤنڈیشن فلاحی کاموں کی ایک روشن تصویر کی نمائندگی کرتی ہے۔ العین فاؤنڈیشن برائے سماجی نگہداشت ایک آزاد انسانی ادارہ ہے جو 2006 سے کام کر رہا ہے، اور اس کو مرجع دینی اعلی آیت اللہ علی الحسینی السیستانی کی برکت اور اجازت حاصل ہے

وفد نے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی جانب سے ادارے پر اظہار اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا

عماد بعو 

ابو علی