اربعین کی زیارت کے لیے غیر ملکی طلباء کا قافلہ مشہد مقدس سے کربلاء روانہ

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے وابستہ غیر ملکی طلباء کا قافلہ، حرم رضوی سے الوداعی تقریب کے بعد اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے  مشہد مقدس سے کربلا کی طرف چل پڑا ہے۔

 یونیورسٹی کے چانسلر شیخ محمد رضا صالح نے عتبہ رضوی کی ویب سائٹ کو ایک بیان میں کہا کہ المصطفیٰ یونیورسٹی کے طلباء کو چاہیے کہ وہ دین کی صحیح تعلیمات اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت کو دنیا بھر سے کربلاء کی طرف آنے والے زائرین میں پھیلائیں۔ 

 انہوں نے  اربعین امام حسین علیہ السلام کو ،فکر اسلام اور امام حسین علیہ السلام کے نہج کو متعارف کرانے کا بہترین موقع قرار دیا۔

 مشہد  مقدس میں المصطفیٰ یونیورسٹی کے چانسلر نے مزید یہ بھی کہا کہ  اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت، زائرین کو مزاحمت کی ثقافت سکھانے کی طرف ایک قدم ہے اور  اتحاد اور بھائی چارے کا نمونہ ہے ،جس کی عالم اسلام کو اس وقت اشد ضرورت ہے۔