داعش پر تاریخی فتح کے دن کی مناسبت سے مرجع دینی اعلی کے نمائندے کا شہداء کے بچوں سے ملاقات

داعش پر تاریخی فتح کے دن کی مناسبت سے مرجع دینی اعلی کے نمائندے اور متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے کربلاء معلی میں شہداء کے بچوں سے ملاقات کی۔ 
اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے فتوی مبارکہ پر لبیک کہتے ہوئے اس عظیم معرکہ میں اپنا خون بہانے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن اور مقامات مقدسات کو پچانے والے آپ کے آباء و اقرباء نے حقیقت میں امام حسین علیہ السلام کی مدد کی ہے۔  
متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے شہداء کے بچوں سے اس دن کی مناسبت سے خصوصی ملاقات کی اور کہا کہ ہمیں آپ پر اور آپ کے آباء پر فخر ہے ،جنہوں نے حق کی فتح و نصرت کے لئے قربانی دی اور انشااللہ آپ لوگ بھی انہیں کے نقش قدم پر چلیں گے۔
انہوں نے مزید  کہا کہ آج ملک میں امن و سلامتی اور دنیا بھر سے زائرین بٖغیر کسی پریشانی کے زیارت کرنے آتے ہیں تو یہ ان  شہداء کے پاکیزہ خون کی بدولت ہے اور اسی قربانی کا نتیجہ ہے جو آپ کے آباء نے دی ہے۔
شیخ کربلائی حفظہ اللہ نے آخر میں شہداء کے بچوں سے کہا کہ  جب لبیک یاحسین علیہ السلام کے جواب میں آپ لبیک یاحسین علیہ السلام کہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ امام علیہ السلام کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
 اسطرح ھل من ناصر ينصرنا کے جواب میں آپ تیار ہوتے ہیں یا آپ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے وقت
 يا ليتنا كنا معكم فنفوز فوزا عظيما کہتے ہیں تو اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ آپ حق کی نصرت اور مدد کے لئے تیار ہیں۔
 مجھے امید ہے کہ آپ لوگ بھی بڑے ہو کر حق و باطل کی جنگ میں ہمیشہ حق کا ساتھ دینگے 
واضح رہے کہ 10 دسمبر سنہ 2017  کو عراق نے داعش سے ملک کی مکمل آزادی کا اعلان کیا تھا۔ اس دن سے 10 دسمبر کو قومی دن قرار دے کر عام تعطیل کی جاتی ہے اور اس تاریخی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔

اس دن عراقیوں نے دنیا اور انسانیت کی جانب سے دہشت گردی اور داعش کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی

عماد بعو

ابو علی