حرم امام حسین ع کی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خواتین صحافیوں کے لیے منعقدہ دوسری ورکشاب اختتام پذیر

حرم امام حسین کے زیر انتظام میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے صحافت کے میدان میں موجود خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ورکشاپس اور کورسز کا اہتمام کرتی ہے۔
 ان ورکشاپس میں صحافیوں کو دورحاضر کی جدید چیزوں سے آگاہی دی جاتی ہے۔
 تیرہ دسمبر 2023 کو حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ شخصیات کی موجودگی میں ورکشاب کا دوسرا سیشن منعقد کیا گیا۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ہیڈ حسن خفاجی نے کہا 2023 میں  عراق کی خواتین کے لئے صحافت کی میدان میں یہ وہ واحد ادارہ ہے جو صحافیوں کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مختلف  ورکشاپس اور ٹرینگ دیتا ہے تاکہ خواتین بھی اس میدان میں آگے آئیں۔ اس کے لئے صحافیوں کو بھی مطالعے ورکشاپ اور ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میڈیا میں حالیہ برسوں میں بڑی جدیت اور تبدیلی رونما ہوئی ہے۔
اس لئے اس فورم سے جو تجاویز سامنے آئیں گی ہم ان کو حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل تک پہنچائیں گے۔
اور ان تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین صحافی تیار کریں گے تاکہ معاشرتی مسائل کے ساتھ ساتھ خواتین کے مسائل بھی سامنے آئیں۔ 
مرکز برائے خواتین و بچوں کی مدیرہ ایمان حجیمی نے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ ہم نے معاشرے کی ترقی میں خواتین صحافیوں کا کردار ،کے عنوان سے ورکشاپ منعقد کی جس میں اس فیلڈ کے پروفیشنل لوگوں کو بلایا اور خواتین صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
 اس شعبہ کو پرموٹ کرنے کے لئے انہوں نے بھرپور تعاون کیا۔  ان کے اس تعاون پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ میں خواتین کی صحافت پر لوگوں کے سوالات لینے کے لئے سروے پیپر تقسیم کرنے کے علاوہ  2023 کے میگزین میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی صحافیوں کو انعامات اور اعزازی سند سے نوازا جائے گا

عماد بعو 

ابو علی