حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے محسن ملت شیخ محسن علی نجفی کی المناک رحلت پر تعزیتی بیان

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
إنا لله وإنا إليه راجعون 
عالم باعمل حجۃ الاسلام و المسلمین جناب شیخ محسن علی نجفی (رضوان اللہ علیہ) کے ارتحال کی خبر انتہائی رنج و الم کا باعث بنی۔ ان بزرگوار نے اپنی عمر شریف کا کثیر حصہ دین مبین کی ترویج اور مؤمنین کی خدمت میں صرف کیا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں کئی علمی و تربیتی مراکز کے قیام اور ان کے انتظام و انصرام کے ذریعے ایک ایمانی معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ جزاہ اللہ خیر جزاء المحسنین!
ان بزرگ عالم دین کی رحلت پر پاکستان کے ایمانی بھائیوں اور بہنوں، بالخصوص مرحوم کے پسماندگان اور رفقا کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ھیں اور خداوند متعال سے ایسے سعادت مند عالم دین کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیۓ صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔
و لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

 26/ جمادی الثانی/ 1445ھ