حضرت عباس(ع) کے گنبد کا علم محرم میں ہند کے شمال کارگل کے بلند وادیوں میں لہرارہا ہے

ہندوستان کے انتہائی شمالی علاقے کارگل میں ایام عزاء کی ابتدا  میں ہزار وں مومنین کی موجودگی میں حرم حضرت عباس (علیہ السلام) کے گنبد کا علم بلند کیا گیا کہ جس کے بعد اہل کارگل نے سوگ اور مجلس محرم الحرام کا آغاز کیا تاکہ وہ امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال اور اصحاب کی شہادت کو یاد کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کریں۔

کارگل میں جمیعت علماء اثناء عشریہ کے سربراہ شیخ ناظر مہدی محمدی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے  علم کی پرچم کشائی کی یہ تقریب ابتداءِ محرم میں منعقد ہو رہی ہے، اور اس کا آغاز اس وقت ہوا کہ جب چند سال پہلے کارگل شہر میں  حرم حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد کیے جانے والے ساتویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع)  کا انعقاد کیا گیا اور اس وقت  یہ مبارک علم اہل کارگل کو ہدیہ کیا گیاتھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل کارگل کے لیے نفوس اور عقول میں یہ علم اپنے عظیم ترین اثرات کے ساتھ بلند ہے اور اب یہ ہمارے مراسیم عزاء کا حصہ بن چکا ہے لہذا ہم ایام عاشوراء اور اسی طرح ديگر آئمہ(ع) کے ایام شہادت میں اسے بلند کرتے ہیں۔۔ انھوں نے بتایا کہ اس علم کو بلند کرنے سے پہلے اس علم کے ساتھ مارچ کی صورت میں پورے شہر کا چکر لگایا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد اسے ایک جمع غفیر کی موجودگی میں حسینیہ اثنا عشریہ میں لہرایا جاتا ہے۔ قمر عشیرہ کے مبارک مرقد سے آیا ہوا یہ مقدس علم (لبّيك يا حسین) اور (لبّيك يا عبّاس) کی بلند صداؤں، بہتی ہوئی آنکھوں اور پہاڑوں سے ٹکراتی  ہوئی ماتم کی صداوں آہ و بکا اور سسکیوں کے درمیان بلند کیا جاتا ہے۔