پاکستان میں رمضان کی مناسبت سے اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد، فن پاروں نے شرکا کے دل موہ لئے

اسلام آباد (انٹر نیشنل میڈیاسنٹر ) لوک ورثہ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے لوک ورثہ میں منعقدہ اسلامی خطاطی کی نمائش (آج) پیر کو اختتام پذیر ہو گی

۔جس میں ملک کے مختلف علاقو ں سے لوگوں کی بڑی تعداد خاص طور پر غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی

 لوک ورثہ کے سینئر اہلکار انوار الحق نے کہا کہ لوک ورثہ ایک خصوصی ادارہ ہے جو پاکستان کی روایتی ثقافت اور لوک ورثہ پر تحقیق کو تحفظ دینے اور اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔نمائش میں نامور خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ لوک ورثہ خطاطوں کو ایسی تقریبات میں شرکت کا بھرپور موقع بھی فراہم کرتا ہے جس کے لئے آرٹسٹ، خطاط، فنکار اور دستکاروں سے شرکت کی پیشکش پروفائل کے ہمراہ طلب کئے جاتے ہیں۔ ابھی بھی خطاط اپنے فن پارے نمائش کے لئے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے تحت بھجوا رہے ہیں، لوک ورثہ خطاطوں سے موصول ہونے والے کسی بھی کام کو قبول یا مسترد کرنے کا حق رکھتا ہے جب کہ صرف فریم شدہ خطاطی کے کام کو ہی شمولیت کا موقع دیا جارہا ہے۔ خطاط لوک ورثہ کے منتخب کردہ فن پاروں کو پاکستان نیشنل ہیریٹیج میوزیم میں جمع کراتے ہیں اور نمائش کے بعد یہ فن پارے خطاط کو واپس کر دیئے جاتے ہیں