حرم حضرت عباس علیہ السلام کے قاری اور حافظ قرآن نے قومی حفظ و تلاوت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی

بغداد میں قومی سطح پر منعقد حفظ قرآن اور تلاوت کے چودھویں مقابلے میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام حفظ کرنے والے حافظ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
مقابلے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ، ڈاکٹر قاری رافع العامری نے کہا کہ اس قرآنی مقابلے کو عتبہ کاظمیہ کے مرکز وطنی برائے علوم قرآن نے منعقد کیا  تھا جس میں عراق کے مختلف صوبوں سے 60 قراء نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ 
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حرم حضرت عباس علیہ السلام کے دار القرآن کے قاری جناب قاری حسين الغزي جس نے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے وہ اپ انٹرنیشنل مقابلے کے لئے کوالیفائی کر گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قومی سطح پر منعقد اس چودھویں قرآنی مقابلے میں کامیاب ہونے والے اور دیگر قومی سطح پر منعقد مقابلوں میں پوزیشن لینے والے قراء و حفاظ کو بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے کے اختتام پر انتظامی کمیٹیوں کے انچارج نے شرکت کرنے والے میڈیا پرسن اور اس عظیم قرآنی سرگرمی میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

عماد بعو

ابو علی