حرم امام حسین علیہ السلام کی سلیمانیہ میں منعقد ہونے والے پانچویں بین الاقوامی کتابی میلے میں بھرپور شرکت

عراق کے شمال میں موجود صوبہ سلیمانیہ میں منعقد ہونے والے پانچویں بین الاقوامی بک فیئر میں حرم امام حسین کی دینی ،ثقافتی اور جدید علوم پر مشتمل اشاعتوں کے ساتھ نمایاں شرکت جسے صوبہ سلیمانیہ کی انتظامیہ نے علمی ،سماجی اور کالج و یونیورسٹیوں کے لیکچرار اور طلاب کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا

حرم امام حسین ؑکے بک سٹال کے مسئول جناب علی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ حرم امام حسین کے بک سٹال کی خصوصیات یہ ہے کہ اس دفعہ سٹال میں مختلف زبانوں میں 600 سے زائد موضوعات پر کتابیں موجود ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حرم کا سیلمانیہ بک میلے میں یہ پہلی شرکت نہیں ہے بلکہ حالیہ برسوں میں حرم امام حسین علیہ السلام کی متعدد مقامی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پرموجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اوراس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے

انہوں نے کہا کہ حرم امام حسین ؑ کی سٹال میں مقامی علم دوست لوگوں کا ریش دیکھا گیا حرم کی سٹال میں کرد زبان میں بھی کتابیں موجود ہے ان کتابوں اور مقالوں کو نجف کے علمی شخصیات نے کردی زبان میں ترجمہ کی ہے

عماد بعو

ابو علی