حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ غزہ کے صیہونی حملہ میں زخمی ہونے والے تمام لوگوں کا حرم کے ہسپتالوں میں مفت علاج کیا جائے گا۔

حرم امام حسین ؑ کی انتظامیہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت اور ہسپتال پر بم مارنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام لوگوں کا کربلا معلی حرم امام حسین ؑ  کے ہسپتالوں میں مفت علاج کی خاطر زخمیوں کو غزہ سے کربلاء لانے کا انتظام بھی حرم کی طرف سے کیا جائے گا اور کربلا میں انکے علاج و رہائش اور تمام تر اخراجات بھی حرم کی طرف سے ادا کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام انسانیت کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے کہ جو مرجع اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دیے گئے بیان پر عملی اقدام کا ایک مظاہرہ ہے

 واضح رہے اس سے پہلے مرجع اعلی نے  غزہ میں ہونے والی مظالم پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان دنوں غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری اور ایسے شدید حملے کیے جا رہے ہیں کہ جن کی مثال بہت ہی کم ملتی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک چھ ہزار سے زائد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

پوری دنیا کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس خوفناک سفاکیت کے سامنے کھڑے ہوں اور  مظلوم فلسطینی عوام کو مزید نقصان پہنچانے کےلئے قابض افواج کے منصوبوں کو روکیں۔

اس غیرت مند عوام کے اس المیے کا خاتمہ کہ جو سات دہائیوں سے جاری ہے ان کے جائز حقوق دلوا کر اور ان کی غصب شدہ زمینوں سے قبضے کو چھڑوا کر ہو گا اور یہی اس خطے میں سلامتی اور امن لانے کا واحد راستہ ہے اور اس کے بغیر زیادتی کرنے والوں کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی اور تشدد کا سلسلہ مزید معصوم جانوں کو شکار بناتا رہے گا۔

امیر الموسوی

ابو علی