کربلاء میں انجیکشن بنانے والی فیکٹری کی پروڈکٹس کی مارکیٹ میں فروخت شروع

حرم امام حسین علیہ السلام کی میڈیکل انجیکشن بنانے والی فیکٹری کی پروڈکٹس کی کربلاء مارکیٹ میں فروخت شروع کردی گئی ہے اور یہ فیکٹری جلد مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو پورا کرنا شروع کر دے گی۔

میڈیکل انجیکشن فیکٹری کے مسئول عماد جواد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب تک ہم نے (260) ملین میڈیکل سرنجیں تیار کی ہیں۔ اس کے علاوہ تین اور مختلف سائز کی سرنجیں، جن میں انسولین کے لئے استعمال ہونے والی سرنجیں بھی شامل ہیں۔ 
انشااللہ ہم جلد مقامی ڈیمانڈ کو پورا کر کے عالمی مارکیٹ میں بھی جائنگے کیونکہ ہماری تمام پروڈکٹس عالمی معیار کے مطابق ہیں۔
جواد نے مزید کہا کہ ہماری اس فیکٹری میں 24 گھنٹے کام جاری ہوتا ہے تاکہ پرائیویٹ اورسرکاری ہسپتالوں کی ڈیمانڈ پوری کر سکیں۔
 عراق میں دوسرے نمبر پرانسولین کی سرنجیں استعمال ہوتی ہیں۔ اس لئے ہم  ترجیحی بنیاد پر اس کو بھی تیار کررہے ہیں تاکہ غریب و نادرافرادکو کم قیمت پر یہ سرنجیں مل سکیں۔
دوسری جانب میڈیکل انجیکشن لیبارٹری کے نگران افسر حسین نے کہا کہ یہ پروڈکٹس مختلف مراحل سے گزارکر،عالمی معیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں، جس کا مقصد صرف اور صرف ملک کے طول و عرض میں موجود لوگوں تک آسانی اور کم قیمت پر میڈیکل سامان کا مہیا کرنا ہے

عماد بعو 

ابو علی