ولادت حضرت زہراء س کی مناسبت سے نجف اشرف میں نویں عالمی کانفرنس

 

 

مؤسسة الکوثر نجف اشرف نے دار العلم للامام الخوئي نجف اشرف کے خوبصورت مسجد میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے نواں عالمی کانفرنس بعنوان "اعلموا انی فاطمہ " کا انعقاد کیا

نجف اشرف کے مراجع عظام کے مکاتب کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جعفر الحکیم دامت برکاتہ بصرہ میں مرجع اعلی کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسنین الصافی دامت برکاتہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی ابو صادق دامت برکاتہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ معصومیان دامت برکاتہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد العاملی حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ امجد دامت برکاتہ ، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مھدی قرشی دامت برکاتہ ، نے شرکت فرمائی۔

کانفرنس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہواجبکہ افتتاحی خطاب حرم امام حسینؑ کے شعبہ معاہد دینہ کے مسول جناب الشیخ احمد عاملی دامت برکاتہ نے کیا۔

حوزه علميه ميں درس خارج کے استاد  سماحۃ علامہ السيد حسین الحکیم دامت برکاتہ نے کانفرنس میں اپنے کلیدی خطاب فرمائے۔

اس کانفرنس میں جہاں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی بزرگ شخصیات نے شرکت کی وہاں پر نجف اشرف میں مقیم پاکستان ،آذربائجان،سعودی عرب ،لبنان، افریقہ، افغانستان، انڈیا اور ترکی کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت فرمائی

آخر میں مؤسسہ الکوثر شعبہ واعظین کے (چار سالہ کورس)مکمل کر کے فارغ التحصیل ھونے والے طلبہ کے درمیان اسناد اور ھدایا تقسیم کیا گیا۔ اور دعا امام زمانہ سے پروگرام اختتام پزیر ہوا