کربلاء تیسرے سالانہ کوثر العصمہ بین الاقوامی فیسٹیول میں آرٹ ایگزبیشن

نوجوانوں کی ترقی اور سماجی بحالی کے شعبہ  آرٹس اینڈ تھیٹر ڈویژن نے تیسرے سالانہ کوثر العصمہ بین الاقوامی فیسٹیول میں حرم امام حسین ؑ کے مرکزی میلاد کمیٹی کے ساتھ  آرٹ ایگزبیشن کا اہتمام کیا گیا

آرٹس اینڈ تھیٹر ڈویژن کے سربراہ استاد وسام عبدالسلام نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ اس نمائش میں آرٹس اینڈ تھیٹر کی جانب سے کئی ٹینلنٹ کا مظاہرہ کیا ہے جن میں فلوگرافی، پلاسٹک آرٹس، گلاس پینٹنگ اور کئی فن پارے شامل ہے

انہوں نے مزید کہاکہ اس آرٹ ایگزبیشن کا اصل مقصد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کومختلف پہلو سے اجاگر کرنا تھا اس لئے زیادہ تر فن پارے انہی سے ہی منسوب ہے اس کے علاوہ دیگر مذہبی و علمی شخصیات کی بھی آرٹ اور پینٹنگ اس نمائش کا حصہ ہے

واضح رہے اس نمائش کے دوران زائرین کرام کی بڑی تعداد نے اس نمائش کا دورہ کیا اور آرٹ کی نفاست و نذاہت کو بہت پسند کیا

انہوں نے مزید بتایا کہ اس فن کو اپنے جذبات کے اظہار کے  ذریعہ کے طور پر دیکھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ فنکار حالات کے مطابق ہر قسم کےموضوعات پر توجہ دیتا ہے۔  

اس نمائش میں رکھی دیگر پینٹنگز میں قدرتی مناظر اور حضرت زہراء س کے اسماء اور مذہبی شخصیات اور ثقافت کی بابت مختلف قسم کے فن پارے نمایاں ہیں

عماد بعو

ابو علی