نینوی میں تیسرے سالانہ جشن بلوغت کا خوبصورت پروگرام

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے الصادق الامین کلچرل سنٹر کے زیر اہتمام  ولادت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا کی پر مسرت مناسبت سے جشن بلوغت کا خوبصورت پروگرام انورا تلغفر فاونڈیشن کی تعاون سے منعقد کیا گیا

مرکز کے مسئول شیخ خلیل علیاوی نے کہا کہ اس جشن بلوغت کو جناب سیدہ فاطمہ الزہراء س کی ایام ولادت میں رکھنے کا مقصد آپ کی حیات مبارکہ ہے جو کہ پوری کائنات کے لئے رول ماڈل ہے اور نئی نسل اپنی زندگی گزارنے کے لئے آپ کی سیرت طیبہ کو دیکھیں

انہوں نے مزید کہا کہ اس جشن بلوغت کے پروگرام میں صوبہ نینوی کے بیس اسکولوں سے 750 سے زائد بچیاں نے شرکت کی ہے

اس پروگرام میں اُنہیں واجبات کی ادائیگی، تقلید، نماز، روزہ، حجاب اور محرم و نا محرم کی تفسیر کو ٹیبلو کی شکل میں پیش کیا گیا۔

جشن بہار عبادت کیےاس پروگرام میں شامل بچیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ جس میں بچیوں کو نماز کی چادریں پہنائی گئیں اور اس کے علاوہ تعقیبات,تسبیح,سجدہ گاہ اور چادریں بچیوں میں بطور تحائف تقسیم کی گئیں

امیر الموسوی

ابو علی