حرم امام حسین علیہ السلام میں،افواہوں کے معاشرے پر اثرات، کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ادارے یوتھ سوشل ڈیولپمنٹ اینڈ آرگنائز نے صحن حسینی کے اندر موجود خاتم الانبیاء آڈیٹوریم میں برروز منگل 26 جنوری کو :افواہوں کے معاشرے پر اثرات: کے عنوان سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا.

یوتھ سوشل ڈیولپمنٹ اینڈ آرگنائز کے عہدیدار کرار نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ یوتھ سوشل ڈیولپمنٹ کا اس اہم موضوع پر سیمنار منعقد کرنے کا مقصد، لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے۔ کیونکہ آج کے دور میں جہاں معاشرے میں لوگ افواہ پھیلانے کو برائی ہی نہیں سمجھتے ہیں اور یہ چیز سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔

یہی معاشرے میں لڑائی جھگڑے کا سبب بنتی ہے۔ اسلامی نقطہ نظر سے ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم افواہیں نہ پھیلائیں اور من گھڑت اور جھوٹی باتوں سے اجتناب کریں۔ پہلے افوائیں پھیلانے کا کام منافقین کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، معاشی اور سماجی وغیرہ بہت سی افواہیں ہیں، جن کا اثر معاشرے کی ہر سطح پر پڑتا ہے، چاہے وہ سرکاری ہو یا نجی شعبہ جات ہوں۔ ہم اس کی روک تھام کے لیے لوگوں کو اس کے برے اثرات سے آگاہ کرینگے تاکہ کم سے کم لوگ اس بیماری اور گناہ کا شکار ہوں اس سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ درست صحافت بھی افواہ سازی کی روک تھام میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

عماد بعو

ابو علی