حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام تلعفر یونیورسٹی میں فکری سیمپوزیم کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے الصادق الامین کلچرل سنٹر کے زیر اہتمام تلعفر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نرسنگ کے خوبصورت ہال میں ایک فکری و علمی سیمپوزیم  منعقد کیا گیا۔
مرکز کے مسئول شیخ خلیل علیاوی نے کہا کہ دور حاضر میں جس طرح الحاد و ثقافتی یلغار،معاشرے کو اور بالخصوص جوانوں کو خراب اور انکی پاک فکر کو منحرف کر رہی ہے تو ایسے میں اس قسم کے فکری سیمنار و سیمپوزیم منعقد کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ان انحرافات کا ہماری نئی نسل مقابلہ کر سکے۔
 اس لئے ہم نے حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر نگرانی اس سیمپوزیم کا انعقاد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیمپوزیم ایک علمی ماحول میں منعقد کیا گیا ہے تاکہ اس علمی و فکری لیکچر سے سامعین استفادہ  کر سکیں۔
اس سیمپوزیم کے پہلے خطیب جناب جعفر نے اس موضوع کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے کہا کہ ایک دوسرے کے درمیان صبر و تحمل اور برداشت ،معاشرے کو درست راستے پر گامزن کرتی ہے۔
مزید برآں انہوں نے عدم برداشت کے منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔
آخر پر انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مباحثے کی نہیں بلکہ مکالمے کی فضاء کو استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر الموسوی

ابو علی