حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام طالب علم پر سوشل میڈیا کے اثرات اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے ذیلی ادارہ  مرکز ثقلین نے کربلا معلی کے ٹیکنکل کالج میں طالب علم پر سوشل میڈیا کے اثرات اور ہماری ذمہ داری  کے عنوان سے ایک سیمنار کا منعقد کیا۔
مرکز ثقلین کے مسئول جناب شیخ فاھم ابراہیمی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ یہ مرکز کالجز اور یورسٹیز کے طالب علموں کی علمی صلاحیت کو بلند کرنے کے لئے اس قسم کے تعلیمی لیکچرز اور سیمینارز منعقد کرتا ہے ۔
 یہ سیمینار اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم پرمختلف کالجز و یورسٹیز کے سٹوڈنٹس سے رابطے میں رہتا ہے تاکہ دور حاضر کے مختلف فکری و ثقافتی انحراف سے ان کومحفوظ رکھا جاسکے اور افکار محمد وآل محمد علیہم السلام سے ان پاک ذہنوں کو منور کیا جا  سکے تاکہ یہ اذہان شکوک وشبہات کا علمی انداز سے مقابلہ کر سکیں۔
ابراہیمی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز کی طرف سے منعقد کیے جانے والے ثقافتی کورسز اور سماجی پروگراموں کا مقصد طلباء کی صلاحیتوں کواُجاگر کرنا اور سوشل نیٹ ورک کے ذریعے کی جانے والی اس خاموش جنگ کا مقابلہ کر کے، معاشرے کو اس کے برے اثرات ونقصانات سے بچانا ہے۔