انڈونیشیا میں منعقدہ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام کی شرکت

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام مرکز البناء برائے فکری وثقافتی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد  ہونے والی  بین الاقوامی اسلامی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
مرکز کے ڈائریکٹر شیخ علی قرعاوی نے کہا کہ یہ دو روزہ کانفرنس اس ماہ کی 12 اور 13 تاریخ کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہوئی جس میں عراق سمیت دس اسلامی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔
 اس کانفرنس کا عنوان ترقی پذیر تہذیب میں امن کے قیام کے لئے اسلام کا کردار تھا۔
 اس کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام کی نمائندگی میں (مذاھب اور انسان کا تحفظ) کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا  کہ اس کانفرنس کا مقصد عالمی امن کی حفاظت اور مساجد کو دینی و ثقافتی ترقی کا مرکز بنانا تھا کیونکہ یہ اللہ کا گھر ہے۔ یہاں دی جانے والی تعلیم کو لوگ جلدی سمجھتے ہیں اور ذہن نشین کرتے ہیں۔
واضح رہے اس کانفرنس میں عرب و ٖ غیر عرب دس ممالک کے مسلمانوں نے شرکت کی تھی

عماد بعو

ابو علی