حرم امام حسین علیہ السلام میں پہلا بین الاقوامی میڈیا فورم

حرم امام حسین علیہ السلام کی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عراقی یونیورسٹیز کے پروفیسروں، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ شخصیات کی موجودگی میں چہلم کی زیارت میں میڈیا کا کردار کے عنوان سے پہلا بین الاقوامی میڈیا فورم ہفتہ کے دن خاتم الانبیاء آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اربعین حسینی واک دنیا میں نمایاں ہوئی ہے تو اس میں میڈیا کا کردار واضح ہے 

آج بھی ہمیں میڈیا کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام پر اس شہر میں جو مظالم ہوئے، وہ دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اور امام علیہ السلام کے مقصد اور پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہم سب پر فرض ہے ہم سب اپنی اپنی بساط کے مطابق اس پیغام کربلا کو لوگوں تک پہنچائیں اور انسانیت کی فلاح و بہبود اور آزادی کے لئے امام علیہ السلام کے اصولوں کو لوگوں کو بتائیں 
جبکہ حرم امام حسین علیہ السلام کی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب عباس خفاجی نے کہا کہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اربعین واک کے دوران بین الاقوامی میڈیا کے اداروں کے ساتھ ایک جامع پالسی کے ساتھ رابطہ کرتا ہے اور نشر کیے جانے والے تمام مواد پر نظر رکھتا ہے 

اس عالمی واک کو دنیا کے ہر کونے تک پہچانے کے لئے مختلف میڈیا ہاؤسز اور پریس مالکان کو دعوت دی جاتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کوریج ہو۔ 
خفاجی نے مزید کہا کہ زیارت اربعین اور بالخصوص اربعین واک کو اس وقت دنیا کے سامنے لانا نہایت ضروری ہے کیونکہ اس عظیم واک میں عراقی عوام کی جانب سے دی جانے والی خدمات سے انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
اب یہ ایک عالمی واک بن چکی ہے۔جسکی نظیر دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی کیونکہ اس واک میں معاشرے کے ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں۔ 
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے مسئول جناب حیدر منکوشی نے اس فورم کے انعقاد کے اہداف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کا مقصد  اربعین واک کو بہتر انداز میں عالمی  میڈیا کے ذریعے دنیا تک پہچانا اور پیغام حسینی کو دنیا تک پہنچانے میں کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم میں بین الاقوامی میڈیا سے وابستہ شخصیات اور اس فیلڈ کے ماہر پروفیسرز کے علاوہ متعدد بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے اداروں اور ہاوسز کو دعوت دی گئی تھی۔
 ان میڈیا پرسنز کے ساتھ اربعین واک کی اہمیت اور مختلف نسل کے لوگوں کے ساتھ بلا تفریق خدمت کے متعلق مختلف سیشن منعقد کیے۔ امن و محبت کو پھیلانے میں کربلاء کے کردار کو بھی واضح کیا

ابراہیم العوینی

ابو علی