کربلاء :تیسری انٹرنیشنل کانفرنس كوثر العصمة میں 30 ممالک سے شخصیات شرکت کرینگے

حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکڑی جنرل حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے 20 جمادی الاخرہ کو (کوثر العصمہ) کے عنوان سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کی تیاری مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے

 کانفرنس کمیٹی کے سربراہ علی کاظم سلطان نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹرکے نمائندہ کو بتایا کہ یہ انٹر نیشنل کانفرنس امام حسین علیہ السلام کے حرم کے اندر منعقد ہوگی جس میں 30 ممالک سمیت اندرون ملک اور بیرون ملک سے100 سے زائد شخصیات شرکت کریں گی

انہوں نے کہا کہ یہ انٹر نیشنل کانفرنس 2 جنوری 2024 سے شروع ہوگا اور پانچ دن تک جاری ریے گا

علی کاظم سلطان نے مزید کہا اس انٹرنیشنل کانفرنس میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ان میں حضرت زہراء سلام اللہ علیھا پر کی گئی شاعری ، تحقیقی و علمی سیمینار ، حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا  کے خطبہ کے حفظ کا مقابلہ ، بین الاقوامی کتابی میلہ ہے اور اس کے علاوہ بہت سی دوسری سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

واضح رہے اس کانفرنس کی کچھ تقریبات  " جامعہ الزہراءبرائے خواتین "میں منعقد ہوں گی

عماد بعو

ابو علی