بھارتی شہر بنگلور میں31 واں بین الاقوامی یوم حسین کانفرنس میں حرم امام حسین ؑ کی شرکت

حرم  امام حسین کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اکتیسویں بین الاقوامی یوم حسین(ع) کانفرنس انڈیا کے شهر بنگلور میں مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت کے ساتھ «تنوع و وحدت» کے نعرے کے ساتھ منعقد کی گئی

حرم امام حسین علیہ السلام کے نمایندے سعدالدین البنا نے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکتیسویں بین الاقوامی یوم حسین(ع) کانفرنس میں مختلف مذاہب  و ادیان کے رہنماوں کے ساتھ معروف مذہبی شخصیت حاجی آغا سلطان نے خصوصی شرکت کی انکا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس اس سال بقائے باہمی کے نعرے کے ساتھ منعقد ہوئی اور ہم دنیا کے حکام سے یہی چاہتے ہیں کہ وہ تعصب کو چھوڑ کر لوگوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں

الحاج سعد البنا نے کہا کہ امام حسین ؑ کی کشتی میں ہر رنگ و نسل کے لوگ شامل تھا اس لئے کربلا میں فوج امام میں مسلمانوں کے علاوہ عیسائی، بچے، خواتین، بزرگ سب شریک تھیں

انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں بھی شیعہ مرجعیت کے ایک فتوے پر عمل  کرتے ہوئے عراق  جوانوں نے جب  داعش کا صفایا کردیا تو انکے حکم پر بلاتفریق صرف انسانیت کی بنیاد پر پناہ دی

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں دوسرے فرقوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے امام حسین علیہ السلام سے ان کی محبت اور ان کے مقام و مرتبہ جو تاریخ میں لازوال ہے، کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

اس کانفرنس کے اختتام میں حرم امام  حسینؑ کے گنبد لہرایا ہوا  پرچم کا لوگوں کو زیارت کروایا تو لوگوں نے عقیدت سے علم کو چوما نیر حرم کی  جانب سے حاضرین میں تبرکات  بھی تقسیم کیے گیے

ابراہیم العوینی

ابو علی