مرکز امام حسین علیہ السلام استنبول کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امداد کے اجلاس میں شرکت

حرم امام حسین علیہ السلام کے تابع ادارہ مرکز امام حسین علیہ السلام استنبول نے اہل البیت علیہم السلام فاونڈیشن کے ساتھ ٖ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امداد کے اجلاس میں شرکت کی اور شام و ترکی میں آنے والے زلزلوں سے متاثرہ افراد کی انسانیت کی بنیاد پر بحالی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ 
مرجع دینی اعلی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اہل البیت علیہم السلام فاونڈیشن نے اس سے پہلے بھی ترکی و شام میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے بنیادی ضروری سامان ،کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑوں پر مشتمل کئی ٹرک بھر کر جنوب ترکی میں پہنچائے تھے اور کیمپ لگائے تھے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تابع مرکز امام حسین علیہ السلام استنبول کے ڈائریکٹر صباح طالقانی نے بتایا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے بھی امدادی سامان پر مشتمل کئی ٹرک جس میں کئی ٹن ضروری سامان اور خوراک تھی متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی  کی بنیاد پر پہنچائے گئے۔ 
اس امدادی سامان میں ابتدائی ضررورتوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئی کھانے پینے  کی خشک اشیاء بھی پہنچائی گئیں۔

حرم امام حسین علیہ السلام ہمیشہ قدرتی آفات اور زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں بلا تفریق صرف انسانیت کی بنیاد پر ریلف دیتا ہے تاکہ ایمرجنسی کے حالات میں انکی داد رسی ہو سکے۔