انڈونیشیا میں بین الاقوامی اسلامی کتاب میلے میں ملکی وغیرملکی اشاعتی اداروں کی شرکت

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسلامی فکر اور ثقافت کو پھیلانے کے لیے اسلامی کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا تاکہ دنیا بھر میں اسلامی تشخص کو برقرار رکھا جا سکے۔ 
نمائش،انڈونیشیائی پبلشرز ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی اشاعتی اداروں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد  دور حاضر میں اصل اسلامی فکر اور ثقافت کو پھیلانا ہے۔
 اس نمائش میں 71 پبلشنگ ہاؤسز اور (33) ملٹی پروڈکٹ کمپنیوں کی شرکت کے علاوہ میڈیا، فنکار اور ادبی دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سٹال سجائے ۔ 
اس سال جکارتہ میں ہونے والے اکیسویں اسلامی کتاب میلے میں اہم عنوانات اور نعرے شامل تھے، خاص طور پر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا عظیم اخلاق اور عالمی سطح پر اسلامی ثقافت کی کامیابیاں اس کو لوگوں نے بہت سراہا۔
انجمن کے صدر حکمت کورنیا علی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں مسلمان  اقوام میں ناخواندگی کے خاتمے اور شرح خواندگی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے متعلق ہر پہلو کو لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ آپ کی سیرت اور عظیم اخلاق سے دنیا متعارف ہو۔ اس وقت دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے اس لیے ہمیں ناخواندگی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور علم کے بغیر، ہم اپنے اردگرد ہونے والی تبدیلیوں کو نہیں جان پائیں گے کیونکہ علم کے بغیر اب یہ ممکن نہیں ہے۔ 

حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد کا المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ 
حرم امام  حسین علیہ السلام کے شعبہ دار القرآن کریم قرآن کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خیرالدین الہادی نے المصطفی یونیورسٹی کے عراق کے مرکزی آفس کا دورہ کیا اور  دوطرفہ تعاون ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
قرآنی میڈیا سنٹر کے عہدیدار،کرار الشمری نے کہا، شعبہ دار القرآن کریم کے سربراہ نے مختلف ثقافتی اور علمی اداروں کے ساتھ اپنے روابط کے سلسلے میں عراق میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ہیڈ آفس  کا دورہ کیا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد کتابوں کے ترجمے اور تحقیق کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرنا تھا تاکہ  معاشرے  کی علمی اور فکری سطح کو بلند کرنے میں مل کر کام کر سکیں 
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر شیخ محسن زادہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ قرآنی تعلیمی منصوبے کے قیام پر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔