بین الاقوامی امام سجاد علیہ السلام کانفرنس میں مقالہ نویسی کا مقابلہ

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیرانتظام کربلاء معلی میں علم امام سجاد علیہ السلام بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں مختلف ممالک سے محققین و مؤلفین شرکت کریں گے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے زیر انتظام دوسرا بین الاقوامی ہفتہ امامت فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جس کے دوران  فکر امام سجاد علیہ السلام پر تحقیقی مقالہ نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔  یہ فیسٹیول حرم حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن مجتبی علیہ السلام آڈیوٹیرم میں 23 ذی الحجہ کو ہوگا جس کا موضوع معاشرے اور فرد کی تربیت میں آئمہ علیھم السلام کا طریقہ کار۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں ان موضوعات پر قلم آزمائی کرنے والے محققین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی 

   1 علوم قرآن و تفسیر میں امام سجاد ع کی روایت کا اثر

 2   تربیت دینی (عقیدہ و فقہ) امام سجاد ع کی کلام کی روشنی میں

3  نفسیاتی ،اخلاقی اور سماجی تربیت امام سجاد ع کی کلام کی روشنی میں

 4   ادبی و ثقافتی تربیت امام سجاد ع کی کلام کی روشنی میں

 5 صحت و جسمانی تربیت امام سجاد ع کی نظر میں

  شرکت کی شرائط

  عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھے گئے تحقیقی مقالے قبول کیے جائیں گے۔

 تحقیق غیر شائع شدہ اور غیر مطبوعہ ہو۔ پہلےاشاعت کے لیے قبول کی گئی تحقیق بھی نہ ہو اور پچھلی علمی کانفرنس یا تقریب میں بھی پیش نہ کی گئی ہو۔

   محقق تحقیق کو علمی بنیادوں اور موثق مصادر سے لکھے اور تحقیق لکھنے کے معیارات کے مطابق لکھے۔

پیپر ورڈ کی فائل میں اے 4 سادہ عربی 16 کے فونٹ میں ہو اور الفاظ کی تعداد تین سے دس ہزار کے درمیان میں ہو۔

 تحقیق اعلان کردہ عناوین پر ہو اور محقق جس عنوان پر لکھنا چاھتا ہے اس کو معین کرے۔

     تحقیق کا خلاصہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں پیش کیا جا سکتا ہے اور خلاصہ 300 الفاظ سے زیادہ نہ ہو

ہم 1/2/2024 کو تحقیق کا خلاصہ لینا شروع کریں گے ۔

 مکمل تحقیق جمع کرانے کی آخری تاریخ 1/4/2024 ہے۔

  تحقیق اور اس کا خلاصہ درج ذیل ای میل پر بھیجا جائے ۔

[email protected]

  اور محققین کی پریزینٹیشن کے لیے منتخب شدہ تحقیقات زوم پروگرام پر پیش کی جائے گی۔

   کانفرنس عراقی محققین اور باہر کے محققین کی رہائش اور ضیافت کی ذمہ دار ہے۔

 کانفرنس کے اجلاسوں میں پیش کرنے کے لیے، شرکاء کے تحقیقی مقالوں میں سے منتخب شدہ تحقیقات کو پیش کیا جائے گا۔

   قبول شدہ تحقیق کانفرنس کی کارروائی کے خصوصی ایڈیشن میں شائع کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں 07718731818

عماد بعو

ابو علی