الزہراء یونیورسٹی سے منسلک ایجوکیشن کمپلکس کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری

حرم امام حسین ؑکے انجینئرنگ پروجیکٹس کے شعبہ نے کربلاء معلی میں الزہراء یونیورسٹی سے منسلک ایجوکیشن کمپلکس  کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام کو جاری رکھا ہوا ہے

اس  شعبہ کے سربراہ انجینئر محمد ضیاء نے بتایا کہ حرم امام حسین ؑ کی جانب سے کربلاء معلی میں یہ منصوبہ 6300 مربع میٹر پر مشتمل ہے جبکہ عمارت 2800 مربع میٹر پر  مشتمل ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلڈنگ پانچ منزلہ ہونگی اور گرونڈ فلور میں رسپشن کے علاوہ  لائبری ویٹنک ہال اور انتظامی امور کے لیے عمارت ہے

انجنیر نے کہا اس پروجیکٹ پر ہمارے عملے دن رات کام کر رہا ہے  اور کام تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے اور انشااللہ مقررہ وقت سے پہلے اس پروجیکٹ کو مکمل کر لیا جائے گا

ابراہیم العوینی

ابو علی