پانچ ماہ میں چھ ہزار کلو میٹر طے کر کے امن کا پیغام لے کر دو ہندوستانی کربلاء پہنچ گئے

ہندوستان سے تعلق رکھنے والےدو زائر اپنی سائیکلوں کے ذریعے 6000  کلو میٹر سفر طے کرنے کے بعد کربلاء پہنچے اور انسانیت و حریت کے کعبہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دی۔
امام حسین علیہ السلام کے عشق میں ہندوستان سے علی شہباز اور اکبر خان نے پانچ ماہ سفر کر کے اپنی منزل کربلاء پہنچ گئے ہیں۔ 
انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے علی شہباز نے  کہا کہ ہم ہندوستان کے شہر بہار سے 6000 کلومیٹر سفر سائیکل پر طے کر کے عراق پہنچیں ہیں۔  ہم نجف بغداد ،کاظمین ،سامرہ اور کربلاء معلی میں آئمہ معصومین علیہم السلام کی زیارات کے لئے آئے ہیں۔ 

ہم پچھلے ساڑھے پانچ ماہ سے مسلسل سفر عشق کر رہے ہیں۔   
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم پچھلے 20 سال سے تھا کہ ہم ہندوستان سے مکہ ،ایران اور عراق کا سائیکل پر سفر کریں گے تاکہ تمام مقامات مقدسہ کی زیارت کر سکیں۔
شہباز نے کہا کہ ہم دسمبر کے آخری ہفتہ میں عراق سے مکہ مکرمہ جائنگے اور عمرہ ادا کرکے حج تک رہنے کی کوشش کرینگے اور تمام امت مسلمہ کی سلامتی اور مسلمانوں کی سر بلندی کے لئے دعا گو ہوں گے۔
راستہ میں کھٹن مشکلات کا سامنا کیا  لیکن ہدف بہت بلند تھا اور ہمارا مقصد کربلاء پہنچنا تھا ،اس لئے راستے کی تمام مشکلات کو برداشت کر کے آیے ہیں۔
دوسرا رسول اللہ ص اور انکی کی اہل البیت علیہم السلام سے محبت اور اسلام کا اصل چہرہ لوگوں کے سامنے پیش کرنا تھا

عماد بعو

ابو علی