حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے بیرونی صحن پر چھت کا کام شروع

حرم امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے شعبہ تعمیرات نے صحن حیدری کے باہر وسیع و عریض جگہ پرچھت لگانے کے پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر شمال کی جانب سے کام شروع کر دیا ہے۔
شعبہ کے سربراہ انجینئر مصطفیٰ نے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے روضہ امام علی علیہ السلام کے شمال میں واقع باب طوسی پر صحن امام حسین علیہ السلام  میں  3300 مربع میٹر پر  مرحلہ وار ،چھت لگانے کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ زائرین کو سہولیات میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پرانے چھت کو اتار کر نئے چھت کو بلند کر کے لگانے کے لئے ستونوں کی تنصیب مکمل کر لی ہے اور اگلے مرحلے میں خام مال سے تیار شدہ  عالمی معیار کے مطابق چھت کو نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا مستقبل میں تیسرے مرحلہ میں 6500 مربع میٹر پر چھت لگائیں گے تاکہ ایک وسیع و عریض جگہ میں زائرین آرام سے اپنی عبادات بجا لا سکیں اور زائرین بارش اور دھوپ سے بچ سکیں۔

ابراہیم العوینی

ابو علی