الصادق الامین کلچرل سنٹر نینوی میں اوقاف شیعہ کے سربراہ کا دورہ

اوقاف شیعہ کے سربراہ نے صوبہ نینوی کے مغرب میں واقع حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے الصادق الامین کلچرل سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا۔ 
مرکز کے مسئول شیخ خلیل علیاوی نے کہا کہ اوقاف شیعی کے سربراہ جناب ڈاکٹر حیدر شمری نے دورہ نینوی کے دوران ہمارے مرکز کا دورہ کیا۔
ان کو مرکز کی جانب سے منعقدہ فکری سیمنارز ،سیمپوزیم اور علمی کانفرنسوں کے بارے میں تفصلی بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی جانب سے اب تک مختلف سماجی اور علمی مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں
خاص طور پر الحاد اور ثقافتی یلغار کے متعلق کہ جنکی وجہ سے معاشرے کو خراب کر کے نوجوانوں کے پاکیزہ افکار کو منحرف کیا جا رہا ہے۔
 ایسے حالات میں اس قسم کے فکری سیمنار اور سیمپوزیم منعقد کرنا نہایت ضروری ہے۔
جبکہ اوقاف شیعی کے سربراہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے بلا تفریق ملک کے طول وعرض میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اور آج اس مرکز کی جانب سے فکری و علمی اصلاح کے لئے منعقدہ پروگرام یقینا قابل قدر ہے۔ 
انہوں نے کہا آج ہم نینوی و تلعفر میں مختلف دینی و سماجی شخصیات سے ملاقات کر رہے جہیں جبکہ یہ علاقے وہ تھے جہاں بدنام زمانہ داعش نے اپنا مرکز بنایا ہوا تھا اور قتل و غارت اور ظلم وبربریت کا بازار گرم کیا ہوا تھا۔

امیر الموسوی

ابو علی