وکیل مرجع دینی کی عیادت کے لئے ویٹیکن کا وفد کربلاء پہنچ گیا

پوپ فرانس کی نمائندگی میں ویٹیکن کا وفد کربلاء معلی وکیل مرجع دینی کی عیادت کے لئے پہنچا تو ان سے غزہ میں فوری طور پر  جنگ ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا

ميتيا ليسكوفار اور ان کے ہمراہ وفد نے پوپ فرانس کی نمائندگی میں بروز منگل کربلاء معلی میں مرجع دینی اعلی کے نمائندہ جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔
انہوں نے جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کی صحت پر اطمنان کا اظہار کیا۔
 دوران ملاقات شیخ عبد المہدی کربلائی کی جلد صحت یابی اور فلسطین میں قیام امن کے لئے خصوصی دعا کی۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا۔ اس سے ہزاروں بے گناہ لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ لہذا فوری طور پر جنگ بندی کر کے مذاکرات کی ٹیبل پر آنا چایئے۔ 
انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے عیسائی بھی غزہ میں موجود ہیں تاکہ ضرورت کے مطابق انکی مدد کر سکیں۔
 دنیا بھر کی NGOs سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانیت کی خاطر غزہ میں موجود لوگوں کی مدد کریں۔
 ہم ہر فورم پر ان مظلوموں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں تاکہ فوری طور پر جنگ بندی کر کے امن و امان کو قائم کیا جائے۔ 
بابا فاتکان کے نمائندے نے مرجع اعلی سید سیستانی دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ بالخصوص جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کھلے دل سے ہمارا استقبال کیا اور پیار و محبت کی فضاء کو  برقرار رکھا
جبکہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ نے ٖغزہ میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی ہمیشہ سے ظلم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں رہے ہیں جس کی مثال ہمیں کربلاء کی تاریخ میں بھی ملتی ہے کہ جہاں امام حسین علیہ السلام پر ظلم ہوا تو عیسائی جوان ان کی حمایت میں اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا۔ 
شیخ الکربلائی حفظہ اللہ نے کہا کہ دنیا کے جس جس کونے میں ظلم ہو تو  ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آج بھی ہم فلسطینی مظلموں کے ساتھ ہیں۔
 غزہ کی نسل کشی پر مذمت کرتاہوں کیونکہ یہ درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔
آج فلسطین میں لاکھوں بچے اور خواتین شہید ہوئے ہیں اور 70 فیصد متاثرین میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
  یہ بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹ ہے جبکہ جنگ کی وجہ سے غذائی قلت ادویات کی کمی اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔  
شیخ کربلائی حفظہ اللہ نے وفد کا فرانس سے سفر کر کے آنے پرشکریہ ادا کیا اور امن و محبت کا پیغام ویٹکن سٹی کے پوپ تک پہنچانے کی ذمہ داری وفد کو دے دی

عماد بعو

ابو علی