کربلا میں تیسری انٹرنیشنل کانفرنس كوثر العصمة کی تیاری مکمل کر لی ہے

حرم امام حسین علیہ السلام کی مرکزی میلاد کمیٹی نے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے 20 جمادی الاخرہ کو (کوثر العصمہ) کے عنوان سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کی تیاری مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے جو دو جنوری سے کربلاء معلی میں ہوگا

 کانفرنس کمیٹی کے رکن علی کاظم سلطان نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹرکے نمائندہ کو بتایا کہ یہ انٹر نیشنل کانفرنس امام حسین علیہ السلام کے حرم کے اندر منعقد ہوگی جس میں 30 ممالک سمیت اندرون ملک اور بیرون ملک سے100 سے زائد شخصیات شرکت کریں گی

علی کاظم سلطان نے مزید کہا، اس انٹرنیشنل کانفرنس میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ان میں حضرت زہراء سلام اللہ علیھا پر کی گئی شاعری، تحقیقی و علمی سیمینار، حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے خطبہ کے حفظ کا مقابلہ،بین الاقوامی کتابی میلہ ہے اوراس کے علاوہ بہت سی دوسری سرگرمیاں شامل ہوں گی

ابراہیم العوینی

ابو علی