حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے لبنان میں قرآنی ورکشاب کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام کے بین الاقوامی قرآن سنٹر کے ذیلی ادارے، امام حسین علیہ السلام سنٹر کی جانب سے لبنان میں بچوں کے لئے قرآنی ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔
سنٹر کے مسئول جناب علی ابوالحسن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنوب لبنان کے کئی علاقوں میں قران کورس کی رجسٹریشن کے لئے لوگوں کا ریش دیکھا گیا ہے۔
اب تک 250 طلباء اور طالبات نے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے۔
 ہم انکو مرتب کر کے ان کی کلاس بندی کرینگے اور پورا ہفتہ کلاسسز ہونگی۔
یہاں قرآن کریم کی صحیح تلاوت ، احکام تلاوت ، فقہ ، عقائد اور اخلاق حسنہ کی تعلیم دی جائے گی۔
ابو الحسن نے وضاحت کی کہ امام حسین سنٹر برائے تعلیم قرآن نے جنوبی لبنان میں واقع قصبہ طوراہ میں قرآن کے متعلقہ تعلیمی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے، جس میں مرکز کے قابل اساتذہ کرام کی نگرانی میں قرآنی علوم پر لیکچرز ہونگے

امیر موسوی

ابو علی