حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے یوم قرآن کے سلسلے میں پانچویں میٹنگ کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام کی مشاورتی کونسل برائے قرآنی امور نے ملکی سطح پر یوم قرآن منانے کے لئے، کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پانچویں میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ 
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکٹری  جنرل کے مشیر برائے قرآنی امور، شیخ حسن منصوری نے کہا کہ صحن حسینی میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں 27 رجب المرجب کوعراق کی سطح پر قرآن ڈے  منانے کی تیاروں  کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔
مزید برآں اس مناسبت میں، تمام عراقیوں کو شامل کرنے کی ممکنہ صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ یوم قرآن منانے کا مقصد قرآن مجید کی محبت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قرآن سے وابستہ ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں یوم قرآن منانے کے لیے تیاریوں کے تمام مراحل کا جائزہ  لیا گیا اور اس مہم کو مختلف فورمز پراجاگر کرنے کی ضرورت اور طریقہ کار پر گفتگو کی گئی اوراس سلسلے میں تمام ضروری اقدام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس میٹنگ میں تمام عتبات عالیہ کے نمائندے ،دیوان وقف شیعی و دیوان وقف سنی  کے نمائندے اور ملکی سطح پر موجود تنظیموں کے علاوہ دار القرآن کریم اور حشد شعبی کے کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور پارلیمنٹ سے باقاعدہ قانون پاس کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا 

امیر موسوی

ابو علی