حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بمناسبت ولادت حضرت فاطمۃالزہراء سلام اللہ علیہا پہلا سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

حرم مطہر قمر بنی ہاشم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کربلائے معلی کی جانب سے پاکستان کے مایہ ناز دینی تعلیمی درس گاہ جامعۃالکوثر اسلام آباد میں بمناسبت یوم ولادت با سعادت سیدۃنسا العالمین حضرت فاطمۃالزہراء سلام اللہ علیہا پہلا سالانہ عظیم الشان فیسٹیول بعنوان "فاطمہ سبیل نجات کا افتتاح کر دیا

یہ فیسٹیول پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں الکوثر یونیورسٹی کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گا

افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی، شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ سید محمد جلوخان، حرم مقدس کے متعدد عہدیداران کے علاوہ اعلی علمی شخصیات اور حوزوی شخصیات نے شرکت کی

 شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا، اس ثقافتی اور فکری نمائش کا افتتاح پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا حصہ  ہے

انہوں نے مزید کہا، نمائش میں فکری، ثقافتی اور مذہبی مطبوعات اوراشاعتیں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں جن کا مقصد پاکستانی معاشرے میں اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو پھیلانا ہے، اس کے علاوہ طالبات کی جانب سے تیار کی گئی دستکاریاں، اردو اور عربی میں کی گئی خطاطی کی پینٹنگز بھی نمائش میں موجود ہونگے

فیسٹیول کے کوآرڈینیٹر شیخ ناصر عباس نے کہا، کہ اس فیسٹول میں مختلف نمائش ہونگے، جن میں مذہبی اور عقائدی امور سے متعلق نمائش کے علاوہ تصحیح قرائت  اور حجاب کی نمائش بھی ہونگے جہاں پر بالغ بچیوں کو تعلیم دی جائے گی اس کے علاوہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ پر مختلف مقابلے ہونگے اور تبرکات تقسیم کیا جائے گا