حضرت فاطمہ الزہراء س کے شہادت کی مناسبت سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے امام زین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال میں تمام زائرین اور عراقیوں کے لئے حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی شہادت کے موقعہ پر فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جس میں تمام میڈیکل ٹیسٹ اور طبی معائنہ ڈسکاؤنٹ کے ساتھ کیا جائے گا۔ 
ہسپتال کے میڈیا انچارچ مصطفیٰ موسوی نے کہا کہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی نے حکم دیا ہے کہ تمام زائرین اور عراقی عوام کے لیے ایام فاطمیہ اور سال کے آخری ماہ کی مناسبت سے میڈیکل کیمپ لگایا جائے۔
اس سہولت کے پیشِ نظر تمام لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ او پی ڈی سمیت ایمرجنسی فیس میں 70 فیصد رعایت ہو گی اور 15000 کی جگہ 5000 فیس لی جائے گی اور لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹوں پر 25 فیصد ڈسکاونٹ ہوگی۔
اس کے علاوہ شوگر ،بلڈپریشر ،بی پی اور باقی ادویات پر 15 فیصد رعایت ہوگی۔
  واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام مختلف مناسبتوں پر عوام کی سہولیات کی خاطر اس قسم کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتا رہتا ہے تاکہ غریب و نادر افراد کو سہولیات میسر ہوں

ابراہیم العوینی

ابو علی