مرجع اعلی کے حکم پر فلسطینیوں کے لیے طبی سامان کی پہلی کھیپ فلسطین پہنچا دی گئی

حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی اور مرجع اعلی کے نمائندہ کے حکم پر کربلاء معلی سے فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے 16 ٹن طبی سامان کی پہلی کھیپ  روانہ کر دی گئی ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے پبلک ریلیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انٹر نیشنل میڈیا  سنٹر کو بتایا کہ  غزہ پٹی میں جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم کا اعلان کیا ہے۔

اسی سلسلے میں ہنگامی طور پر 16 ٹن طبی امدادی سامان سے لدا ٹرک بھیج دیا گیا ہے۔
 جسے وزارت صحت عراق  ہلال احمر مصر و ہلال احمر فلسطین کے تعاون سے غزہ پٹی بھجوایا جائے گا تاکہ وہاں انسانی مسائل سے دوچار فلسطینی بھائی خصوصا بچوں اور خواتین کا دکھ کم کیا جاسکے۔
 یہ امدادی سامان مصری شہر العریش پہنچے گا جہاں سے امدادی سامان زمینی  راستے غزہ بھیجا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت اور ہسپتال پر بم مارنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام لوگوں کا کربلاء معلی حرم امام حسین علیہ السلام کے ہسپتالوں میں مفت علاج کی خاطر زخمیوں کو غزہ سے کربلاء لانے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ کربلا میں انکے علاج و رہائش وغیرہ کے تمام تر اخراجات بھی حرم کی طرف سے ادا کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام انسانیت کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے کہ جو مرجع اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دیے گئے بیان پر عملی اقدام کا ایک مظاہرہ ہے

عماد بعو

ابو علی