دفاع مقدسات میں شہیداء اور زخمی ہونے والے جوانوں کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

حرم حسینی کے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے شعبہ نے مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے فتوی پر لبیک کہتے ہوئے جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے جوانوں کے پچوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا۔
شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے شعبہ کی اس کاوش کے متعلق  میڈیا سیل کے عہدیدار عماد جاشمی نے بتایا کہ حرم امام حسین علیہ السلام نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف صوبوں میں دس دنوں تک سروے کر کے ان پچوں کی حوصلہ افرائی کی جن کے والد اس جنگ میں زخمی یا شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کے حکم پر عراق کے متعدد مختلف صوبوں میں  بشمول (صلاح الدین، کرکوک بابل ذی قار اور بصرہ میں شہداء اور زخمیوں کے بچوں کے اعزاز میں ایک پروگرام کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں انکو مختلف انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ یہ بچے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔
اب تک 700 بچوں اور بچیوں کو انکی تعلیمی کارگردی کی بنیاد پر انعامات دیے گئے ہیں۔ اس ادارے کی تعاون سے ہر نئے سال کے شروع ہونے سے پہلے اس قسم کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
ان پروگراموں میں ان شہداء کو بھی خرج عقیدت پیش کیا جاتا ہے

عماد بعو

ابو علی