حرم امام حسین علیہ السلام کے ما تحت وارث فاونڈیشن میں چھاتی کے کینسر کا مفت علاج

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے  ہسپتال وارث انٹرنیشنل فاونڈیشن فارآنکالوجی گزشتہ ماہ سے چھاتی کے کنیسر کی تشخیص اور علاج کے لئے شاندار اقدامات کررہا ہے۔
 ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر حمزہ عبادی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے انٹرنیشنل وارث فاونڈیشن کے زیر انتظام ماہر خواتین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو خواتین کا مفت چیکپ کرے گی کیونکہ چھاتی کا کینسر، خواتین میں دوسرا سب سے زیادہ ہونے والا کینسر ہے۔
عبادی نے مزید کہا کہ اگر چھاتی کے کینسر کا وقت پر پتہ چل جاتا ہے اور بر وقت علاج ہوجاتا ہے تو بہت سی خواتیں کی جان بچ سکتی ہے۔
 اس مہم کے دوران ہماری ٹیم نے اب تک 244 خواتین کا مفت  چیک اپ کیا ہے۔
یہ مہم حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کی جارہی ہے تاکہ عام شہریوں تک کینسر کا علاج آسانی سے پہنچ سکے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ وارث انٹرنیشنل فاونڈیشن فارآنکالوجی نے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کے حکم پر دیگر موذی امراض کے بھی کپمپ لگائیں گے، جن میں پھیپھڑوں کے امراض اور کچھ موروثی بیماریوں کا علاج کیا جائے گا جن کا خرچہ حرم امام حسین علیہ السلام ادا کرئے گا

ابراہیم العوینی

ابو علی