حرم امام حسین علیہ السلام کا اعصابی امراض سے آگاہی دینے کے لئے کانفرنس کا انعقاد

عتبہ حسینہ کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے الوارث یونیورسٹی میں نیورومیوپیتھی کے شعبہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ملکی و غیر ملکی ڈاکٹروں کی موجودگی میں پہلی کانفرنس کا انعقاد کیا۔  
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب حسن رشید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام لوگوں کو انکی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات دینے کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے۔
مزید برآں اچھے سے اچھے ڈاکٹر اور ماہرین کی رہنمائی لے رہا ہے تاکہ اس قسم کی لاعلاج یا سنگین بیماریوں کا علاج عراق میں ممکن ہو سکے۔ 
 عتبہ حسینہ کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر عابدی نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر اعصابی امراض  و دماغی شلل جیسے موذی امراض سے نمٹنے کے لئے اس شعبہ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ اس قسم کے مریضوں کو عراق میں ہی ٹریٹمنٹ دیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اس قسم کی سہولیات کی سخت ضرورت تھی کیونکہ یہاں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انکو ملک سے باہر علاج کے لئے جانا پڑتا تھا جو کہ ایک غریب گھرانے کے لئے نہایت ہی مشکل تھا۔ اس لئے حرم امام حسین علیہ السلام نے  پہلی بار اس سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے  تاکہ کم سے کم خرچ میں علاج ہو۔ 
دوسری جانب  ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے اسی شعبہ کے سرجن جناب کرار محمد  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ الوارث میں پہلی بار اس قسم کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس شعبہ میں باہر سے جدید طبی آلات منگوائے گئے ہیں اور ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں یہ سنٹر کام کرے گا ۔
 یہ ادارہ عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز 90 دن تک مفت میں مریضوں کا علاج کرے گا ۔
 علاوہ ازیں مختلف مناسبتوں پر وقتا فوقتا  فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گا