حرم امام حسین علیہ السلام نےموصل یونیورسٹی کو 35 سے زائد لیبارٹری کے آلات فراہم کر دیے

بدنام زمانہ داعش نے عراق کے شمال میں تہذیب وتمدن اور ثقافت اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی بالخصوص تعلیمی ادارے کو ۔
اس لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
عتبہ حسینیہ کے زیر انتظام مرکز البناء برائے فکری وثقافتی نے داعش کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں تباہ و برباد ہونے والے تعلیمی اداروں کی بحالی اور ان اداروں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے موصل یونیورسٹی کو کیمسڑی و بیالوجی کی لیبارٹری کے سامان فراہم کر رہا ہے۔ 
مرکز کے ڈائریکٹر شیخ علی قرعاوی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے حرم کی انتظامیہ نے موصل یونیورسٹی کی لیبارٹری کو جدید سائنسی آلات کی پہلی کھیپ بھیج دی ہے جس میں فزکس ،کیمسٹری اور بیالوجی کے تجربات میں استعمال ہونے والی اشیاء فراہم کی ہیں۔
یہ فراہمی اسوقت عمل میں آ رہی ہے جب نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل حرم کی جانب سے تعلیمی اداروں کے ساتھ کیے جانے والے تعاون اور امن و محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے کیا ہے۔
 ہم کربلاء سے تمام عراقی عوام کو یکساں سہولیات دینے کے خواہاں ہیں۔ 
موصل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے معاون علمی پروفیسر منیر سالم طہ نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حرم امام حسین علیہ السلام کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے یونیورسٹی کو انتہائی ضرورت کے سائنسی آلات فراہم کئے اور لیبارٹری کو جدید بنانے میں مدد کی۔
 معاہدے کے تحت 35 آلات پر مشتمل سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام حرم انتظامیہ کے احساس ذمہ داری اور تعلیمی میدان میں بلا تفریق کام کرنے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
  موصل یونیورسٹی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہونے والی تباہی اور اسکے بعد باقی سامان کو چوری کر کے جو نقصان پہنچایا گیا ،اس کے ازالہ میں یہ تعاون مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے اختتامیہ کلمات میں وائس چانسلر ،اساتذہ کرام اور سٹاف کی جانب سے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔
حرم تمام عراقی عوام کے لئے یکساں کام کر رہا کا ، عملی مظاہرہ کر کے عراق ایک جان و ایک جسم ہے اس کو عملی طور پر ثابت بھی کیا ہے

امیر الموسوی

ابو علی