حرم امام حسین علیہ السلام کے ہسپتال کو برطانوی پرنٹ میڈیا نے کوریج دی

لندن میں برٹش امپیریل کالج میں بین الاقوامی ٹیم برائے خونی وموروثی ہائپرکولیسٹرکے زیر انتظام  12/8/2023 کو چھپنے والے آفیشل علمی مجلے نے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے صحت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے۔
اس مجلے میں چھپنے والے ایک آرٹیکل میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والی  خدیجہ الکبری ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج برائے خواتین میں دی جانے والی سہولیات اور فری میڈیکل کیمپ اور ہائی بلڈ پریشر برائے خواتین کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی ٹیم دنیا بھر میں دلل کی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گے اقدامات کی نگرانی کرتا ہے اور ان میں سے قابل ذکر اقدامات کو اپنے اس علمی و سائنسی مجلہ کی زینت بناتا ہے۔ یہ مجلہ ہر تین ماہ بعد جاری ہوتا ہے

ابراہیم العوینی

ابو علی